جیو سُپر پاکستان کا پہلا پرائیویٹ سپورٹس چینل ہے یہ جیو ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ اسے ۲۰۰۷ میں لانچ کیا گیا اور اس کا مقصد اپنے ناظرین تک قومی اور بین الاقوامی کھیلوں ، سرگرمیوں اور واقعات کی لائیو کوریج دینا تھا۔ جیو سپر جیت کے جیو بہت کم عرصہ میں پاکستانیوں کا پسندیدہ سپورٹس چینل بن گیا۔ جیو سپر پر آپ میچز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بارے میں بحث و مباحثے، ٹاپ سٹوریزاور اپنی پسند کے پروگرامز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جیو کلاسکس میں آپ پاکستانی ٹیم کی فتوحات کے سنہری دور کی یادیں تازہ کر سکتے ہیں۔ جیو سپورٹس کے مشہور پروگرامز میں یہ ہے کرکٹ پاکستان، یو ایف سی، سکور اور سپر آئی ٹو نیم اے فیو شامل ہیں۔ کرکٹ کے علاوہ جیو سپر باکسنگ، ہاکی، فٹ بال اور ٹینس کی بھی لائیو کوریج دکھاتا ہے۔ آپ اُردو ایوارڈ پر بھی جیو سپورٹس کی لائیو سٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔
Post a Comment