تازہ ترین

قُرآن پاک کی تلاوت

مشعلِ راہ

حمد، نعت اور نشید

میٹھے چاول بنانے کی ترکیب


چاول کے ساتھ بنائی گئی شیرینی پنجاب میں مقبول عام ہے اور میٹھے چاول اہم تقریبات کے لیے تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ پکوان اکثر شادی بیاہ کے موقع پر کھانے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔  زعفران اور الائچی کی مہک اور خوشبو سے مزین لذیز اور ذائقے دار چاول پنجابی کھانے کی ایک مخصوص طرز ہے۔ کھانے کے لیے پیش کرنے سے قبل کسی قدر باداموں اور پستہ کے ساتھ گارنش کریں۔ 
  (Ingredients)اجزائے ترکیبی
چند تاریں زعفران
دودھ کھانے کا ایک چمچ
چاول باسمتی ایک کپ
گھی دو کھانے کے چمچ
دارچینی کا ٹکڑا ایک انچ
لونگ دو عدد
الائچی چار عدد
زرد فوڈ کلر چند قطرے
ایک کپ ملے جلے گری دار میوے
 (Preparation) تیاری  
زعفران کی تاریں خشک روسٹ کریں 
ایک چھوٹے فرائی پین میں انہیں 10 سیکنڈ تک روسٹ کریں 
دودھ شامل کر کے ایک جانب رکھ دیں
چاول صاف کریں اور دھوئیں
دس منٹ تک چاول بھگو دیں
نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
دو کپ پانی ابلنے کے لیے رکھیں
ایک پریشر ککر میں گھی گرم کریں
گھی میں الائچی۔ لونگ۔ دار چینی۔ اور چاول شامل کریں
پانچ منٹ تک کے لیے بھونیں
زعفران مکسچر۔ زرد فوڈ کلر۔ چینی۔ اور گرم پانی شامل کریں
دو سیٹیوں تک پریشر ککر میں پکائیں
ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کریں
ایک کانٹے کے ساتھ چاولوں کا ہر ایک دانہ علیحدہ علیحدہ کریں
ملے جلے گری دار میوہ جات کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں
امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ ترکیب پسند آئی ہو گی  

Post a Comment

 
Copyright © 2015 Urdu Award
Powered by Z.A.Anees